Tuesday, 23 December 2014

mohhabat

 

 
جو سمجھو پیار محبت کا اتنا افسانہ ہوتا ہے

کچھ آنکھیں پاگل ہوتی ہیں، کچھ دل دیوانہ ہوتا ہے

کیوں آنکھیں چوکھٹ پر رکھ کر تم دنیا بھول کے بیٹھے ہو

کب چھوڑ کے جانے والے کو پھر واپس آنا ہوتا ہے

جب پیار کسی سے کرتے ہو کیوں واعظ سے گھبراتے ہو

یہ بات ہی ایسی ہوتی ہے، سب نے سمجھانا ہوتا ہے

یہ آنسو، شکوے، آہیں، سب بے معنی سی زنجیریں ہیں

کب اِن کے باندھے رکتا ہے، وہ جس کو جانا ہوتا ہے

میں تجھ کو کیسے بھولوں گا؟ تو مجھ کو کیسے بھولے گی
؟

اک داغ سا باقی رہتا ہے، جب زخم پرانا ہوتا ہے


کچھ لوگ تمہاری محفل میں چپ چاپ اکیلے بیٹھے ہیں
اُن کے چہرے پہ لکھا ہے، جو پیار نبھانا ہوتا ہے

ہم اہلِ محبت کیا جانیں دنیا کی سیاست کو مدثر کب ہاتھ ملانا ہوتا ہے کب ہاتھ چھڑانا ہوتا ہے

ماں کا سایہ




لمبی اڑان کے بعد چڑیا اپنے گھونسلے میں پہنچی تو اس کے بچوں نے پوچھا "ماں آسمان کتنا بڑا ہے؟"
چڑیا نے اپنے بچوں کو پروں میں سمیٹ لیا اور بولی "سو جاؤ بچوں وہ میرے پروں سے چھوٹا ہے۔"
03336985564 

بہترین زندگی

 

 

زندگی تب بہتر ہوتی ہے جب آپ خوش ہوتے ہیں لیکن زندگی تب بہترین ہوتی ہے جب آپ کی وجہ سے کوئی دوسرا خوش ہوتا ہے .

بزرگوں کا دامن

مسکراہٹ، تبسم، ہنسی، قہقہے
سب کے سب کھو گئے ہم بڑے ہوگئے




 
بچپن میں شیخ سعدی اپنے والد کی انگلی پکڑے ہوئے کسی میلے میں جارہے تھے۔ راستے میں کسی جگہ بندر کا کھیل دیکھنے میں ایسے لگے کہ والد کی انگلی چھوٹ گئی۔ والد اپنے دوستوں کے ساتھ آگے نکل گئے اور سعدی تماشا دیکھتے رہے۔ کھیل ختم ہوا تو والد کو سامنے نہ پاکر بے اختیار رونے لگے۔ آخر اللہ اللہ کر کے والد بھی انھیں ڈھونڈتے ہوئے آنکلے۔ انھوں نے سعدی کو روتا دیکھ کر ان کے سر پر ہلکا سا چپت مارا اور کہا: "نادان بچے! وہ بے وقوف جو بزرگوں کا دامن چھوڑ دیتے ہیں، اسی طرح روتے ہیں۔"
سعدی کہتے ہیں کہ میں نے سوچا تو دنیا کو ایسا ہی پایا، ایک میلے کی طرح۔ آدمی اس میلے میں مجھ جیسے نادان بچوں کی طرح ان بزرگوں کا ساتھ چھوڑ دیتا ہے، جو اچھے اخلاق سکھاتے اور دین کی باتیں بتاتے ہیں، تب اچانک اسے دھیان آتا ہے کہ زندگی غفلت میں گزر گئی، پھر روتا اور پچھتاتا ہے۔

حسد

حَسَد کرنے والے کے لیے بد دعا کی ضرورت نہیں ، وہ تو پہلے ہی حَسَد کی آگ میں جل رہا ہوتا ہے .

Tuesday, 9 December 2014